اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کا آغاز 21 مارچ سے ہوگا

شیعیت نیوز: امامیہ ایجویشن بورڈ کراچی کی جانب سے منعقد کردہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پری بورڈ امتحانات کے رجسٹریشن فارم 15 مارچ تک حاصل و جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ امتحانات کا آغاز 21 مارچ سے ہوگا اور نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔

طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے شہر کے تمام اضلاع میں 15 سے زائد مقامات پر رجسٹریشن مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تعلیم سیکریٹری محسن علی نے المصطفیٰ ہاؤس میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں 11 تا 17 شعبان ’’ہفتہ فکرِ مہدویت‘‘ کے عنوان سےمنایا جائے گا، آئی ایس او

پری بورڈ امتحانات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 20 سے زائد پری بورڈ امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لیں سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن گذشتہ 27 سالوں سے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لئے امتحانات سے قبل پری بورڈ امتحانات کا انعقاد نہایت ہی احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، پری بورڈ امتحانات طلبہ و طالبات کے لیے ہمیشہ مفید ثابت ہوئے، جس میں ہر سال طلبہ و طالبات ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button