اہم ترین خبریںپاکستان

11 تا 17 شعبان ’’ہفتہ فکرِ مہدویت‘‘ کے عنوان سےمنایا جائے گا، آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 11 تا 17 شعبان المعظم ’’ہفتہ فکرِ مہدویت‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس او کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں خصوصی مذاکرے اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں نوجوانوں کو ظہورِ امام زمانؑ اور انقلابِ امامؑ کیلئے زمینہ سازی میں نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے بتایا جائے گا۔ اس حوالے سے علمائے کرام اور سینیئرز خصوصی نشستوں سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد، نہج البلاغہ اور مقام اہلبیت علیہم السلام کانفرنس کا انعقاد

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ملک بھر کے یونٹس اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ مرکزی نائب صدر کی جانب سے تربیت کے حوالے سے خصوصی ایجنڈا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی ایس او پاکستان نوجوانوں کی فکری تربیت کیلئے کوشاں ہے، مغربی ثقافتی یلغار کے اس دور میں آئی ایس او نوجوانوں کی فکری پاکیزی کیلئے مصروف عمل ہے اور ہفتہ فکرِ مہدویت منانے کا مقصد بھی یہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button