اہم ترین خبریںیمن

شمالی یمن میں سعودی اتحاد کے 500 سے زائد ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک اور زخمی

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی کاروائی میں سعودی اتحاد کے 500 سے زائد ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نصار اللہ نے صوبہ حجہ میں آپریشن کے دوران سعودی اتحاد میں شامل 500 سے زائد سعودی اور سوڈانی ایجنٹ اور آلہ کاروں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نصار اللہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے الحجہ کے الحرض شہر کے مغربی علاقے میں سعودی اور سوڈانی ایجنٹ اور آلہ کاروں کے ٹھکانے پر وسیع حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اجتماعی سزائے موت پانے والوں کے لواحقین کو تعزیتی جلسوں کی اجازت نہیں، سعودی حکام

انصار اللہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے اس آپریشن کے دوران دسیوں علاقوں اور گاوؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن دو دن تک چلا اور یمنی فوج نے اس آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے ایجنٹ اور آلہ کاروں کے قبضے سے 54 کلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرا لیا۔

بیس کے مطابق یمنی فورسز نے آپریشن کے دوران الرقیب، بنی عوید، بنی فراس ، العسیلہ اور العواریز کے دیہاتوں کو آزاد کرالیا۔ اس کارروائی میں 500 سے زیادہ یمنی عناصر اور سعودی اور سوڈانی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس آپریشن کے دوران سعودی اتحاد میں شامل 500 یمنی، سعودی اور سوڈانی ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن میں 80 سے زائد سوڈانی کرائے کے فوجی اور 15 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے۔ ان میں سے درجنوں زخمی اور پکڑے بھی گئے۔

آپریشن کے دوران میری فورسز نے بڑی مقدار میں فوجی سازوسامان لوٹ لیا جس میں بکتر بند گاڑیاں، ٹینک، بھاری ہتھیار اور نیم بھاری ہتھیار شامل تھے جبکہ باقی ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button