اہم ترین خبریںایران

ایرانی سپاہ پاسداران نے صیہونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسداران نے اپنے ایک بیان میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے صیہونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز کو نشانے بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی شرارت کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

صیہونی حکومت کی حالیہ کارروائی اور صیہونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جعلی صیہونی حکومت کی حالیہ سازش اور اس بدنام زمانہ ریاست کی سازش کو بدلہ لینے کے مقصد سے گزشتہ رات ایرانی فوج کے طاقتور اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک بار پھر، ہم مجرم صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی شرارت کے کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گے۔

ہم ایران کی عظیم قوم کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن ایران کی مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور ہم کسی کو دھمکی یا حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب گزشتہ پیر کے روز کو شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صیہونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار احسان کربلایی پور اور مرتضی سعید نژاد نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  : اربیل میں اسرائیلی جاسوسی اڈے پر میزائل حملوں سے متعدد صیہونی افسر ہلاک اور زخمی

دوسری جانب آئی آر جی سی کے فاتح 110 بیلسٹک میزائلز نے عراقی علاقے اربیل میں واقع صیہونی جاسوسی اڈے کا نشانہ بنایا۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، بروز اتوار کی علی الصبح کو پاسداران اسلامی انقلاب کے میزائل بیڑے نے ایک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرکے عراق کے شمالی علاقے اربیل میں واقع صیہونی ریاست کے ایک جاسوسی اڈے کا نشانہ بنایا۔

ارنا رپورٹر کے جائزوں کے مطابق، یہ میزائل فاتح 110 کی قسم سے ہیں جن کی رفتار 300 کلومیٹر ہے اور ایران کے شمال مغرب میں واقع آئی آر جی سی کے ایک بیس سے داغ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فاتح 110 ایک ٹھوس ایندھن والا بیلسٹک میزائل ہے اور اس کا وزن 3320 کلوگرام ہے جس میں سے 448 کلوگرام اس میزائل کے وار ہیڈ وزن سے متعلق ہے۔

خیال رہے فاتح میزائل خاندان کی مختلف مثالیں، جن میں 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے 110 فاتح میزائل اور 500 کلومیٹر تک مار کرنے والے 133فاتح میزائل کی مختلف قسمیں شامل ہیں،جو کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انتہائی درست ترین بیلسٹک میزائل سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button