اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور انصار اللہ، جارح ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، محمد البخیتی

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی کونسل کے رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ، جارح ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم دشمن کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نےایک خطاب میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے رکن ممالک کا چپہ چپہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانے پر ہے اور وہ دشمن کے کسی بھی علاقے کو اپنا نشانہ بنا سکتی ہے۔

محمد البخیتی نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں اپنے مد نظر اہداف میں حساس مقامات کو بھی نشانہ بنائیں گے اور جارح ممالک جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ الذمار سمیت مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

یمن کی سیاسی کونسل کے رکن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جوابی حملوں کے نتیجے میں اپنے حملے کم کردیئے ہیں کہا کہ یمن اپنی فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا اور پھر یمن کے فوجی اقدامات کا عالمی حالات بالخصوص یوکرین کی صورت حال سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر اقتصادی محاصرہ بڑھایا گیا تو ہزاروں یمنی شہری محاذ جنگ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن کی جنگ نہایت حساس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس انصار اللہ، سعودی عرب کی سربراہی میں تشکیل پانے والے جارح عرب امریکی اتحاد کے حملوں کو سات سال سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود مرکزی و مغربی یمن سمیت ملک کے مختلف محاذوں پر ہونے والی جنگ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہے اور یمنی میزائلیں اور ڈرون طیارے سعودیوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button