یمن

یمن کے صوبہ الذمار سمیت مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الذمار سمیت مختلف علاقوں کو ایک بار پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ الذمار کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ۔ جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حضرموت کے بھی رہائشی علاقوں پر سنگین فضائی حملے کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے عوام کو قحط، فاقہ کشی اور انسانی تباہی کا سامنا ہے، یونیسیف

سعودی عرب یمن کے مختلف علاقوں کو مسلسل اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سعودی عرب کے یہ حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہیں کہ گذشتہ روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر شکست محاصرہ ایک نامی آپریشن انجام دینے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ یمنی فوجیوں نے اس بڑے آپریشن میں سعودی آئل کمپنی آرامکو اور ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے شکست محاصرہ ایک نامی کارروائی جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت ، یمن کا محاصرہ جاری رہنے اور الحدیدہ بندرگاہ تک ایندھن کے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی کے ردعمل میں انجام دی ہے ۔ ان کارروائیوں میں نو ڈرون طیارے استعمال کئے گئے جن میں تین ڈرون صماد ماڈل کے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن میں مسلسل بنیادوں پر جارحیت میں مصروف ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button