مشرق وسطی

یوکرین کو ادلب بنانے کی تیاری، یورپ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، ریاض الحداد

شیعیت نیوز: روس میں شام کے سفیر ریاض الحداد نے کہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ یوکرین، یورپ کے لیے ایک وسیع ادلب میں تبدیل ہو جائے۔

شام کے سفیر ریاض الحداد نے یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستوں کی موجودگی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے حکام کا یہ فیصلہ، اس ملک کو یورپ کے لیے وسیع ادلب میں تبدیل کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قائدملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ راحت الحسینی نے ایم ڈبلیوایم کی شیعہ قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس بارے میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاض الحداد کے مطابق یہ موضوع، یورپ اور روس کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق کر سکتا ہے۔

شام کے سفیر ریاض الحداد کا کہنا تھا کہ مغرب کی حمایت سے یوکرین کا یہ کام، یورپی ممالک میں دہشت گردوں کو آزادانہ طریقے سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کا مقدمہ فراہم کرے گا۔

شام کے سفیر نے کہا کہ یوکرین میں تعینات غیر ملکی افواج، نیٹو کے ہتھیاروں سے مغربی ممالک کے مفادات کی تکمیل کی کوشش کرے گی حالانکہ وہ ابھی تک اس ممکنہ خطرے کو نہیں سمجھ سکے ہیں جو نہ صرف دنیا بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد کے ذریعے ہی دہشتگردی کو شکست دینگے، ایس یو سی رہنما علامہ عارف واحدی کی ایم ڈبلیوایم کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس

یاد رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی فوجی دستوں کی تشکیل کی بات کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے کہا ہے کہ انہیں 52 ممالک کے 20 ہزار افراد کے خطوط موصول ہوئے ہیں جو یوکرین کی جنگ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button