اہم ترین خبریںپاکستان

قائدملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ راحت الحسینی نے ایم ڈبلیوایم کی شیعہ قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا

لہذٰا آقائے سید راحت حسین الحسینی ، ہیئت آئمہ جماعت گلگت اور انجمن امامیہ گلگت کی طرف سے علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ کانفرنس میں نمائندگی اور شرکت کریں گے ۔

شیعیت نیوز: قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت ہیئت آئمہ مساجد گلگت اورمرکزی انجمن امامیہ گلگت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف منعقدہ قومی شیعہ کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی جانب سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں متنازعہ قومی نصاب تعلیم کے خلاف شیعہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جار ہاہے ۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت ہیئت آئمہ مساجد گلگت اورمرکزی انجمن امامیہ گلگت کی کانفرنس کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ تمام علمائے کرام ، ذاکرین عظام اور صاحبان فکر ودانش اس کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بناکر ملی بیداری کا ثبوت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے متنازعہ نصاب تعلیم پر ایم ڈبلیوایم کے موقف اور قومی شیعہ کانفرنس کی حمایت کردی

لہذٰا آقائے سید راحت حسین الحسینی ، ہیئت آئمہ جماعت گلگت اور انجمن امامیہ گلگت کی طرف سے علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ کانفرنس میں نمائندگی اور شرکت کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button