اہم ترین خبریںسعودی عرب

ایرانی جوہری و میزائل پروگرام کے ساتھ مؤثر انداز میں نپٹا جائے، سعودی عرب و مصر

شیعیت نیوز: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ روز اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری وفد کا استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر نے اس دورے کے دوران سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی ملاقات کی جبکہ گذشتہ روز سہ پہر کے بعد جاری ہونے والے قاہرہ و ریاض کے مشترکہ بیان میں خطے کے متعدد امور پر اظہار خیال کیا گیا ہے۔

عرب اخبار الیوم السابع کے مطابق سعودی عرب و مصر کے مشترکہ بیان میں ایران سمیت متعدد ممالک کے اندرونی مسائل پر تبصرہ کیا گیا اور ایرانی جوہری و میزائل پروگرام اور ان کی تمام شاخوں و اثرات سے سنجیدگی کے ساتھ مؤثر انداز میں نپٹنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں قید حماس کے نمائندے الخضری کو بنا علاج مارنے کی کوشش

عرب میڈیا کے مطابق اس بیان میں اچھی ہمسائیگی کے اصول پر تاکید کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی طور منظور شدہ تمام قراردادوں کے احترام اور خطے کو کسی بھی قسم کے غیر مستحکم کرنے والے اقدامات سے دور رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس بیان کے ایک دوسرے حصے میں ریاض و قاہرہ نے خلیج فارس، باب المندب اور بحیرۂ احمر میں امن و امان کی مبینہ ابتر صورتحال کی مذمت کی اور سمندری گزرگاہوں میں کشتیرانی کی آزادی اور مبینہ امن و امان کی کیفیت کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرے کے ساتھ بھرپور مقابلے پر تاکید کی۔

مصر و سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں یمن و شام کے بحرانوں میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کی جانب اشارہ کئے بغیر یمن، شام و لیبیا کے بحرانوں کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور عراق کے متعدد اندرونی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عراق میں ایک ایسی حکومت تشکیل پانی چاہئے کہ جو عراقی امن و استحکام میں اضافہ کرے اور دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں بیرونی مداخلت کا بھی خاتمہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button