اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد کی ایک بار پھر صنعاء پر بمباری

شیعیت نیوز: یمن پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی۔

یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جرائم جاری ہیں۔ جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء پر ایک بار پھر بمباری کی۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی اتحاد نے جمعرات کو صنعاء پر فضائی بمباری کے علاوہ مختلف علاقوں کو توپخانے سے بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ صوبے صعدہ پر بھی سعودی اتحاد نے حملہ کیا۔ سعودی اتحاد نے صعدہ کے شدا علاقے پر سب سے زیادہ حملے کئے، جس میں کئی عام افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کو آباد کرنے کی سازش

دوسری جانب یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا۔

یمنی فورسز نے شمالی صوبے حجہ کے اوپر اڑنے والے جاسوسی ڈرون اسکین ايگل کو مار گرایا ہے جسے امریکی کمپنی بوئنگ نے بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ بدھ کی صبح حرض ضلع کے اوپر مخاصمانہ سرگرمی انجام دینے والے ایک ڈرون کو یمنی ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ یمنی فورسز اس سے پہلے بھی اسکین ایگل ڈرون کو تباہ کر چکی ہے۔

دوسری طرف تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف یمنی فورسز کی جاری فیصلہ کن پیشرفت کے بیچ، یمن کے مفرور و مستعفی صدر کے وفادار درجنوں جنگجو، سعودی اتحاد کو چھوڑ کر یمنی فورسز میں شامل ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو دواؤں اور اشیاء خورد و نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button