یمن

سعودی اتحاد کے جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج

شیعیت نیوز: یمن میں شعبہ صحت اور تیل کی قومی کمپنی کے کارکن دارالحکومت صنعا میں اکٹھا ہوئے اور جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیک کے حامل بحری جہازوں کوروکنے جانے پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سخت اعتراض کیا۔

باوجودیکہ کے یمنی عوام عرصہ دراز سے غذا اور دوا کی شدید قلت سے روبرو ہیں مگر امریکی سعودی اتحاد اسی پر اکتفا نہیں کر رہا بلکہ وہ یمن میں انسانی المیے کے ساتھ ساتھ ایندھن کا بحران کھڑا کرنے پر بھی تُلا ہوا ہے۔ جارح سعودی اتحاد آئے دن یمن کے لئے تیل لے جانے والے بحری جہازوں کو روک لیتا ہے جس سے اس جنگ زدہ ملک میں بڑی دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں۔

مظاہرے کے شرکاء نے سعودی عرب کے خلاف زبردست نعرے لگائے اوراس کی جارحیتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے یمن کے خلاف ریاض کے جارحانہ حملوں کو فورا بند اور ہمہ گیرمحاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جازان سرحد پر صنعا فورسز کی نئی فتوحات

المسیرہ ٹی وی کے مطابق دارالحکومت صنعا میں میڈیکل سیل کے سربراہ مطہر المرونی نے شعبہ صحت اور تیل کی قومی کمپنی کے کارکنوں کے ایک اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعوی اتحاد کے خودسرانہ اقدامات اور اسکی بحری قزاقی کا تلخ نتیجہ یمن کے کارخانوں اور اسپتالوں میں ظاہر ہو رہا ہے جہاں ڈائلیسس اور آکسیجن ساز مراکز میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

المرونی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جارح سعودی اتحاد پر دباؤ بنا کر اسے تیل اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو ریلیز کرنے اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے۔

ساتھ ہی یمن کی شعبہ صحت کے عہدے دار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جارح سعودی اتحاد کے جرائم میں اقوام متحدہ کی خاموشی کے کردار کو برملا کرنے کے لئے اپنے اعتراضات اور اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button