یمن

سعودی عرب کی جازان سرحد پر صنعا فورسز کی نئی فتوحات

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی سرحد پر صنعا فورسز اور پاپولر کمیٹیوں اور سعودی اتحادی افواج کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئیں ۔

الصحفہ الصحفہ اخبار کے مطابق صنعا فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران نجران میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فوجی حملہ کیا اور جھڑپوں کے بعد دونوں طرف سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے، جازان کے علاقے الحتیرہ پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق صنعا فورسز نے جنوب مغربی سعودی عرب کے صوبے الطوال کے علاقے المصام میں بھی سعودی فوج کے ٹھکانوں پر ایک اور حملہ کیا۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار، حضرموت اور صعده کے رہائشی علاقوں پر توپخانے سے گولہ باری اورجنگی طیاروں نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں اس علاقے کے رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں، ٹینکوں اور ڈرون کے صوبہ صعدہ اور حضرموت کے رہائشی علاقوں پر کئی روز سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی درندگی جاری، صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے 16سالہ فلسطینی شہید

جارح سعودی اتحاد 7 سال سے جاری اس جنگ کے دوران یمن کے رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی اتحاد کے ان دعوؤں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ یمنی فوج، سول تنصیبات اور علاقوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ان دعوؤں کا مقصد یمن کے رہائشی علاقوں پر جارحیت کا جواز تلاش کرنا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جارح سعودی اتحاد یمن کی شہری تنصیبات اور مراکز کو نشانہ بنا کر بھی یمنی عوام کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور بلاشبہ ان حملوں کا ہم ضرور جواب دیں گے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اندرون ملک تیار کیے جانے والے ڈرون اور میزائلوں سے اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں اب تک کئی بار سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں، اہم فوجی اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button