اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی درندگی جاری، صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے 16سالہ فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: اتوار کی شام  مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے اور شمالی مغربی کنارے میں نابلس میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں 16 سالہ یامن نافز جفال کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بچے جافر کوصیہونی قابض فوج نے قصبے پر دھاوے کے دوران گولی مار دی اور فورسز نے ایمبولینس کو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔ اس کی طرف آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹنے لگا۔

ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے زخمی حالت میں تڑپتے بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

قصبے میں صیہونی قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور فوجیوں نے شہریوں کے گھروں اور قصبے کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکہ ہے، شیخ علی دعموش

دوسری جانب اسرائیل کی جاری جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے مسجدالاقصی کے’’باب حطہ‘‘میں شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے صیہونی پولیس کے 2 کارندوں کو بری طرح زخمی کر دیا، تاہم اسرائیل کی دہشت گرد پولیس کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ زخمی ہونے والے اسرئیلی پولیس کے کاروندوں کا تعلق سرحدی گارڈز سے تھا۔

واضح رہے کہ نومبر کے مہینے میں بھی ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی تھی جس میں ایک صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، بہیمانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے تنگ فلسطینی عوام، اپنی سرزمین پر قابض صیہونیوں کو سبق سکھانے کے لئے ہر ممکن طریقہ اپناتے ہیں اور وہ سر سے پیر تک مسلح صیہونی دہشت گردوں اور صیہونی انتہاپسندوں سے اپنے اہل خانہ، اپنی ناموس اور اپنے مال واموال کی حفاظت کے لئے ہر وہ اقدام کرتے ہیں جسے انجام دینے کی وہ توانائی رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button