اہم ترین خبریںلبنان

یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکہ ہے، شیخ علی دعموش

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما شیخ علی دعموش نے یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ یوکرین، اصل میں امریکی پالیسیوں کی قربانی چڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران یوکرین سے یہ سبق ملتا ہے کہ اپنے اتحادیوں سے امریکی حمایت صرف سراب ہے اور اس کے دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کے موجودہ صدر اور افغانستان کے سابق صدر دونوں ہی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ امریکہ پر اعتماد کے باوجود اس نے انہیں برے وقت میں تنہا چھوڑ دیا۔

شیخ علی دعموش کا کہنا تھا جو افراد پیشرفت، ترقی اور انسانی حقوق کے دعوے کرتے نہيں تھکتے، ان کے رویے میں آج بھی نسلی امتیاز اور نسل پرستی واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ وہا پر سیاہ فاموں کے ساتھ کتنا نسلی امتیاز کیا جاتا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ ہم ہر حال میں دنیا کے کسی بھی علاقے میں جنگ، قتل عام اور تباہی کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شجرکاری کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پودا لگایا

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بھیانک ارتکاب جرم کی شدید مذمت کی ہے، جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران درجنوں مومنین شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بھیانک جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم تمام مذہبی احزاب، رہنماؤں اور انجمنوں سے اس منحرف فکر کو مسترد کرنے، اسے بے نقاب کرنے اور اس سے لڑنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

حزب اللہ کے شعبہ روابط عامہ نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعاقب کریں اور انہیں سخت ترین سزائیں دیں اور عبادت گاہوں کے تحفظ اور ان جرائم کے اعادہ کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ممکنہ اقدامات کریں۔

حزب اللہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کی دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button