یوکرین میں مقیم ہم وطنوں کو واپس بھیجنے کے لیے رومانیہ میں ایرانی سفارت خانے کابیان

05 مارچ, 2022 10:27

شیعیت نیوز: رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں ایران کے سفارت خانے نے اپنے ایک بیان میں یوکرین میں مقیم ایرانی ہم وطنوں جو ملک واپس جانے کے خواہاں ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے واپسی کے حالات اور طریقہ کی وضاحت کی۔

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں یوکرین میں مقیم ایرانی ہم وطنوں جو ملک واپس جانے کے خواہاں ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے وطن واپسی کے حالات اور طریقہ کی وضاحت کی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ کیے گئے انتظامات کے مطابق رومانیہ – تہران کی چارٹر پرواز 6 مارچ 2022 بروز اتوار 20:30 بجے بخارسٹ ایئرپورٹ سے شروع ہو جاتی ہے۔

اس بیان کے مطابق ٹکٹ بک کروانے کے لیے ہم وطنوں کو نام، کنیت اور پاسپورٹ نمبر کو واٹس ایپ نمبر 0040761121801 یا ٹیکسٹ میسج پر درج کرنا ہوگا۔

فی الحال، رومانیہ سے تہران کے لیے یہ واحد چارٹر فلائٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممکنہ معاہدے کے روکنے کیلیے صیہونی حکومت کی تازہ ترین کوششیں

دوسری جانب یوکرین میں ایران کے سفارت خانے نے یوکرین میں ایک ایرانی شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یوکرین میں واقع ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ یوکرین میں ایک ایرانی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایران کے سفارت خانے نے یوکرین میں ایک ایرانی شہری کی موت کی خبر شائع ہونے کے بعد مختلف تحقیقات کے بعد اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اس معاملے کے سلسلے میں یوکرائنی پولیس کے انچارج سے رابطہ کرنے کے بعد اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 51 سالہ ایرانی شہری محمد محسن شوشتریان شہر خارکوف کے چھوڑنے کے وقت پر شہر نووایا وادالاگا کے قریب دل کا دورہ پڑنے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے باوجود جاں بحق ہوگیا۔

ایران کے سفارتخانے نے جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

7:15 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top