توقع ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مسائل کا جائزہ لیا جائے گا

05 مارچ, 2022 12:17

شیعیت نیوز: ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

بہروز کمالوندی نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مذاکرات آئندہ چند منٹوں تک شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ توقع کی جاتی ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ تہران ایک روزہ ہے اور آج شام کو ہمارے ملک کے حکام سے ملاقات کے بعد وہ تہران سے ویانا کے لیے روانہ ہوں گے۔

رافائل گروسی جنہوں نے حفاظتی امور کے سلسلے میں تہران کا دورہ کیا ہے، آج ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ ‘محمد اسلامی’ کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان باقی ماندہ مسائل کا حل ویانا میں ہونے والے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری اقدامات میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

دوسری جانب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایرانی کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

گروسی نے آج سہ پہر جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے محمد اسلامی اس عہدے پر آئے ہیں، ہم نے باقاعدگی سے نتیجہ خیز گفتگو اور ملاقاتیں کی ہیں اور مختلف مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اسلامی نے کہاکہ ابھی بھی کچھ مخصوص مسائل ہیں جن کی وضاحت کی ضرورت ہے اور دونوں فریقوں نے کوشش کی ہے، لیکن اب تک ہمیں اس شعبے میں کامیابی نہیں ملی اور ہمارے ماہرین نے ایک دوسرے سے منظم طریقے سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم نے عملی رویے اپنانے کی کوشش کی۔

7:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top