دنیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں شیعہ مسجد پر ہولناک حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ نے پشاور میں مسجد پر حملے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار میں کیاہوا؟عینی شاہد نے سب بتادیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

سیکریٹری جنرل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ذاتی طور پر صدمہ کا باعث ہے کیونکہ وہ پشاور کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہیں۔

انتونیوگوتریس نے پشاور واقعے پر پاکستان کی حکومت، قیادت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اہلسنت سیاسی ومذہبی قائدین کی جانب سے پشاور سانحہ کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک حملے آور کی فائرنگ اور خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 56 نمازی جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی پولیس نے کہا کہ اہل تشیع کی مسجد امامیہ پر ہونے والے خودکش حملے میں 190 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button