اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار میں کیاہوا؟عینی شاہد نے سب بتادیا

اسی اثناء میں دہشتگرد مسجد کے اندر داخل ہوا اور خطبہ دینے والے پیش نماز علامہ ارشاد حسین خلیلی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

شیعیت نیوز: سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار کے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ خودکش دہشتگرد فائرنگ کرتا ہوا مسجد کی جانب آیا، اس دوران ایس ایچ او بھی موجود تھا، جو دہشتگرد کی فائرنگ سے ڈر کر بھاگ گیا، اسی اثناء میں دہشتگرد مسجد کے اندر داخل ہوا اور خطبہ دینے والے پیش نماز علامہ ارشاد حسین خلیلی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ، دہشتگرد کہاں سے آئے؟؟ تمام معلومات موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دہشتگرد مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے مسجد کی جانب بڑھا، اس نے مسجد کے باہر موجود تین سے چار افراد کو شہید کیا، ایس ایچ او موقع پر موجود تھا، لیکن وہ دوسری جانب بھاگ گیا۔ اس دوران میں نے دہشتگرد کا پیچھا کیا تاہم وہ اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا، اور اسی دوران اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button