حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا اچھی طرح علم ہے، فوری کارروائی کرے،سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی
شیعیت نیوز: بزرگ عالم دین اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کوچہ رسالدار جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہیں، جنہوں نے پہلے بھی بے گناہ شیعوں کے خون کو بے دردی سے بہایا ہے۔ آج بھی انہی دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم ملتان کا سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی علامتی دھرنا، اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان
ان کے ٹھکانوں کا حکومت کو اچھی طرح پتہ ہے، لہذا حکومت فوری طور پر ان کے خلاف قدم اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے ایک بار پھر اللہ کی بارگاہ میں سربسجود نمازیوں کو شہید اور زخمی کیا۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت شہداء کے درجات مزید بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفائے عجیل عطا فرمائے۔







