اہم ترین خبریںلبنان

ہم لبنان میں پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: سید حسن نصر اللہ نے قوم سے اپنے خطاب میں لبنان کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آمادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بعض گروہ لبنان میں پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوشش کررہے تھے لیکن لبنان کے بعض سیاسی گروہوں نے پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے سلسلے میں تاکید کی ۔

ہم بعض انتخاباتی حلقوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک ہی فہرست جاری کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا انتخاباتی نعرہ ’’ ہم باقی ہیں ، ہم حمایت کرتے ہیں اور ہم لبنان کی تعمیر کریں گے‘‘ ۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے نمائندوں کا اپنا نصب العین ہے جس پر وہ عمل کریں گے اور پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ لبنانی نمائندے اور لبنانی حکام سب عوام کے خدمت گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا پر بھروسے کے سبب یوکرائن جنگ کا شکارہوا، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای

سید حسن نصر اللہ نے وضاحت کی کہ یوکرائن پر روسی حملے کے آغاز کے ساتھ ہی بعض نے اسے منظور کیا، بعض نے اس کی مذمت کی اور بعض نے غیر جانبداری کا اعلان کیا، یہاں جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ اس عالمی واقعہ کی پیروی کی جائے اور ہر گھنٹے اور ہر دن اس سے سبق حاصل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر خدشہ ہے کہ حالات روس یوکرائن جنگ سے آگے بڑھ جائیں گے کیونکہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے خطے میں بہت سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مختلف ممالک میں یکساں ترقی کے پیش نظر عالمی پوزیشنوں اور معیارات میں دوغلے پن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ معاملات میں دوہرے معیارات ہیں،ہمارا ایک سوال ہے کہ جب امریکہ نے افغانستان اور عراق پر حملہ کیا اور لاکھوں لوگوں کو ہلاک کیا تو دنیا نے کیا ردعمل ظاہر کیا، اور اب روس کے یوکرائن میں داخل ہونے اور جنگ اور فوجی آپریشن کے آغاز پر کیا ردعمل ظاہر ہورہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے یوکرائن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ اسی نے تنازعہ کو ہوا دی تھی اور اسی نے سفارتی حل تک پہنچنے میں مدد نہیں کی نیز نہ ہی اس نے جنگ کو روکنے کے لیے کچھ کیا، بلکہ اس پر دباؤ ڈالا کہ اسے شروع کیا جائے جبکہ اس جنگ کی قیمت کون ادا کرے گا؟ روس اور یوکرائن کے لوگ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور پھر ان ممالک کو تنہا چھوڑ دیتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button