اہم ترین خبریںپاکستان

ایک اورعہد تمام ہوا! بزرگ ذاکر اہل بیتؑ علامہ شفقت محسن کاظمی خالق حقیقی سے جا ملے

مرحوم کے انتقال سے خطابت کے میدان میں ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو مدتوں پر نہ ہوسکے گا

شیعیت نیوز: ایک اورعہد تمام ہوا! بزرگ ذاکر اہل بیتؑ علامہ شفقت محسن کاظمی خالق حقیقی سے جا ملے۔ نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ شفقت محسن کاظمی طویل عرصہ سے علیل تھے۔ ان کا تعلق پنجاب کےضلع گجرات سے تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ممتاز بزرگ ذاکر اہل بیتؑ علامہ سید شفقت محسن کاظمی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم منفرد انداز بیان کے حامل اور لاکھوں عزاداروں کے پسندیدہ خطیب تھے۔.

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےامریکا بہادر کو آڑے ہاتھوں لیئے جانے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردحملہ ، 2 شیعہ ہزارہ سمیت 3سکیورٹی اہلکارشہید

مرحوم کے انتقال سے خطابت کے میدان میں ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو مدتوں پر نہ ہوسکے گا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے اعلان بعد میں کیا جائے گا اور انہیں ان کے آبائی علاقے گجرات میں ہی سپرد لحد کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button