اہم ترین خبریںپاکستان

اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں، علامہ عبد الخالق اسدی

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں اپنے ایسے امیدوار سامنے لائے گی جو عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔

شیعیت نیوز:  وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ہونیوالی ملاقات سے سیاسی بحران تھم گیا ہے۔ عمران خان لاہور سے مطمئن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کا تقاضا ہے کہ حکومت کو اس کی مدت پوری کرنے دی جائے، اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اور سیاسی استحکام ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ کم کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے، مگر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی موثر میکانزم بنایا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کی جا سکے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ جس سے عوام کو ریلیف ملے، مہنگائی کے سیلاب نے ہر شہری کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پر بھروسے کے سبب یوکرائن جنگ کا شکارہوا، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں اپنے ایسے امیدوار سامنے لائے گی جو عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ ایسی سیاسی قیادت کا انتخاب کریں جو کرپٹ نہ ہو اور عوام کو ہر وقت میسر بھی ہو۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرے، صنعتی پیکیج اپنی مثال آپ ہے، اس سے صنعتکاری کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button