صیہونیوں اور متحدہ عرب امارات کے شیخوں کے درمیان اختلاف عروج پر
شیعیت نیوز: صیہونیوں اور متحدہ عرب امارات کے شیخوں کے درمیان اختلاف عروج پر ہیں۔
صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی حل اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا لہٰذا دبئی کے ہوائی اڈے پر آنے والی تمام اسرائیلی پروازیں آنے والے چند دنوں میں معطل کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس نے گستاخانِ محسن رسالت حضرت ابوطالبؑ کے خلاف توہین رسالت و توہین اہلبیت ع کے تحت مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کردیا
صیہونی ٹی وی چینل 7 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تقریباً 12 دنوں میں بن گورین ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی اسرائیلی کمپنیوں کی تمام پروازیں بند کر دی جائیں گی۔
عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پرواز کرنے والی اسرائیلی ایئرلائنز کی پروازوں کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث دبئی جانے والی یہ پروازیں 8 مارچ سے معطل کر دی جائیں گی اور اس کے بجائے تمام پروازیں ابوظہبی اتریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی قسم کا کوئی اختلافی مواد نصاب تعلیم کا حصہ نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کو یقین دہانی
واضح رہے کہ اس سکیورٹی بحران کے جواب میں، آرکیہ ایئرلائنز نے بھی اعلان کیا کہ دبئی کے لیے ان پروازوں کو بحال رکھنے کا کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا ہے لہٰذا یہ کمپنی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اپنی تمام پروازیں چلائے گی، کمپنی کے مسافر بقیہ راستہ ان کے لیے فراہم کردہ بسوں سے طے کریں گےجو تقریباً 45 منٹ منٹ کا ہے۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونیوں اور متحدہ عرب امارات کے شیخوں کے درمیان گرمجوشی سے تعلقات جاری ہونے کے باوجود سکیورٹی کے معاملات پر کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔







