فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بدترین انسانی بحران میں سے ایک ہے، قطر
شیعیت نیوز: خلیجی ریاست قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بدترین انسانی بحران کی نمائندگی کرتا ہے۔
آل ثانی نے کل پیر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں اجلاس سے قبل یوکرین کے بارے میں ہنگامی اجلاس میں کہا کہ دنیا میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی قسم کا کوئی اختلافی مواد نصاب تعلیم کا حصہ نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کو یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی قبضہ اور عرب سرزمین اب بھی نوآبادیاتی قبضے کے نمونے کی نمائندگی کرتی ہے جو تاریخ سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک بدترین جاری انسانی بحران میں سے ایک ہے۔
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیرقانونی تعمیر،مذہبی مقامات پر حملے اور فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کے حملے امن کے لیے ہونے والی مساعی کو تباہ کرنے کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس نے گستاخانِ محسن رسالت حضرت ابوطالبؑ کے خلاف توہین رسالت و توہین اہلبیت ع کے تحت مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کردیا
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرے اور فلسطینیوں کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جن میں سب سے اہم حق خود ارادیت، حق واپسی اور اپنی آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر ایک ایسی آزاد ریاست کا خواہاں ہے جس میں القدس کو دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو اور اسرائیل سنہ 1967ء کی حدود سے واپس ہوجائے۔







