یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے، گوتریس

23 فروری, 2022 11:09

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اور سیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔ فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔

روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا جبکہ امریکہ، برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا نے روس کے اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی گیس سپلائی میں کوئی ملک روس کی جگہ نہیں لے سکتا، سعد الکعبی

دوسری جانب یوکرائن کے وزیر دفاع نے فوجیوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر انتہائی جذباتی پوسٹ تحریر کرکے سکیورٹی اہلکاروں کے لہو کو گرما دیا۔

یوکرائن کے وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے مزید لکھا کہ ہمیں درد کو برداشت اور اپنے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا کرلیا تو ہماری فتح یقینی ہے۔

یوکرائن کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس ایک بار پھر سویت یونین کی تاریخ دہرا رہا ہے اور گزشتہ روز فوجی جارحیت سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ یوکرائن کے وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر پوتین نے مشرقی یوکرائن کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرتے ہوئے روسی فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

11:58 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔