شیخ جراح محلے کے مکینوں کی نقل مکانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سٹیفن ڈوجارک

22 فروری, 2022 15:12

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ تنظیم شیخ جراح کے محلے سے مکینوں کو بے دخل کرنے کی مخالف ہے،اور یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ایک وفد نے جس میں UNRWA بھی شامل ہے، شیخ جراح کے پڑوس میں ایک خاندان کے گھر کا دورہ کیا ہے، جسے خالی کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء واکابرین نےمتنازعہ اہل بیتؑ دشمن نصاب تعلیم کو شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی قراردیکر مسترد کردیا

سٹیفن ڈوجارک نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، 12 افراد پر مشتمل اس خاندان کو مارچ میں اپنا گھر خالی کرنے کا خطرہ ہے، وہ گھر جہاں وہ رہتے ہیں اور اسے 70 سالوں سے جانتے ہیں۔

گوٹیریس کے سرکاری ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے متعدد بار مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے میں مکانات کی جبری انخلاء اور مسماری کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کا بین الاقوامی قانون قابض افواج کے ذریعے لوگوں کی جبری منتقلی سے منع کرتا ہے، چاہے ان کے مقاصد کچھ بھی ہوں، اور بحران پیدا ہونے سے پہلے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے دیگر عملی اقدامات کیے جانے چاہییں۔

شیخ جراح کے محلے میں تقریباً 24 گھروں میں تقریباً 500 فلسطینی رہتے ہیں۔ یہ مکانات 1959 میں بنائے گئے تھے لیکن اب صیہونی حکومت اس بستی کو ترقی دینے کے لیے ان مکانات کے مکینوں کو زبردستی دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

1:20 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔