روس کی سرحد پر ہونے والی فائرنگ میں پانچ یوکرینی فوجی ہلاک

22 فروری, 2022 14:31

شیعیت نیوز: روس کی سرحد پر ہونے والی فائرنگ میں پانچ یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف یورپی یونین نے کہا کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیوں کا پیکج تیار ہے۔

روس کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ایک تخریب کار گروہ کی جانب فائرنگ کی وجہ سے پانچ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ یوکرین کا تخریبی گروہ کی جانب جو غیر قانونی طریقے سے روس میں در اندازی کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کی جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے اور ان کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

رشا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سرحد پر گشت کر رہے فوجی دستے کو در اندازوں کا ایک گروپ نظر آیا جو یوکرین کی سرزمین سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے جوانوں نے پہلے ان افراد کو وارننگ دی لیکن ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے دوران پانچ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کسی بھی روسی فوجی کو کچھ نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امریکہ کے خلاف عوامی مظاہرہ

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر کچھ پابندیاں ابھی فوری طور پر عائد کرے تاکہ روس اپنے ارادوں سے باز رہے تاہم یورپی ممالک نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے آغاز کے بعد ہی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

فرانسیسی فنانس منسٹر برونو لی میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں روس پر پابندیوں کے معاشی نتائج کا ادراک ہے لیکن سیاسی اصول مقدم ہے۔ ہم کسی کو یوکرین کی خودمختاری پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے بروسیلز میں یورپی یونین کے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس پر کچھ پابندیوں کو عائد کرے تاکہ یہ ثابت ہو کہ یورپی یونین محض باتیں نہیں کررہی بلکہ عملی اقدام بھی کرسکتی ہے۔

7:16 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔