پڑوسیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، امیر عبداللہیان

22 فروری, 2022 12:25

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے پڑوسیوں بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے اور ہم پڑوسیوں کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی۔

انہوں نے ہمارے ملک کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ قطر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رئیسی قطری حکومت کے مہمان ہیں اور قطر کے امیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات عوامی اور سرکاری شعبوں میں گہرے ہیں اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ ایرانی پالیسی میں پڑوسیوں بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہاتھ پڑوسیوں کے لیے کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید

آیت اللہ رئیسی پیر کے روز قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے، ملک میں صدارت سنبھالنے کے بعد صدر رئیسی کا پہلا خلیجی پڑاؤ ہوگا۔ وہ گیس برآمد کرنے والے بڑے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی میزبانی دوحہ کرے گا۔

تیل، ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزراء کے ساتھ ساتھ صدر کے دفتر کے سربراہ بھی اس سفر میں صدر رئیسی کے ہمراہ ہیں۔

دوسری جانب ایران کا ایک طیارہ آج صبح حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریننگ کے لئے زیر استعمال ایران کا ایک جنگی طیارہ آج صبح تبریز میں گر کر تباہ ہوا۔

تبریز کی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر حمید منجم کا کہنا ہے کہ طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔

اس وقت امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں 40 امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

5:31 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔