امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کوشدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی
شیعیت نیوز: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔
مونیخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر غیر معمولی پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جاسکتیں، ہم نے تیز، شدید اور متحد معاشی اقدامات کی تیاری کی ہوئی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہماری پابندیوں میں روس کے مالیاتی ادارے اور اہم صنعتیں شامل ہوں گی، امریکہ صرف معاشی پابندیوں پر ہی نہیں رکے گا، بلکہ امریکہ پابندیوں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کو بھی مزید تقویت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اس کے رویہ کا کوئی اعتبار نہیں، علی شمخانی
دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ نے حملے سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
پینٹاگون نے کابل کے ہوائی اڈے پر داعش کے خودکش حملے کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہےجس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے کہ اس حملے میں لوگ زخمی ہوئے یا ہلاک ہوئے، تاہم حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ نے اس رپورٹ کی تردید کی۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں میں سے ایک کریم نیکوئی کی والدہ شانا چیپل نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ دھماکے کے بعد امریکی فوجیوں کو ہلکے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
چیپل نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کے جنازے میں ایک فوجی سے بات کی جو حملے کے وقت وہاں موجود تھا تو اس نے کہا کہ فوجیوں کو دھماکے کے بعد گولی ماری گئی تھی اور اس نے اسے دکھایا تھا کہ اسے کہاں گولی ماری گئی تھی۔
دریں اثنا کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے خاندان کے ایک اور رکن مارک شمٹز نے بھی پینٹاگون کی رپورٹ کو متضاد قرار دیا،رپورٹ کے مطابق شمٹز نے پینٹاگون سے کہا کہ وہ ان بیٹے کے جسم میں پائے جانے والے لوہے کی جانچ کرے۔







