دہشت گردوں کے بہانے، ترکی کا شمالی شام پر پھر حملہ

21 فروری, 2022 16:00

شیعیت نیوز: ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے دہشت گرد گروہوں کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام پر ایک بار پھر حملہ کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اتوار کو پی کے کے اور پپلز ڈیفنس یونٹ کے عناصر سے مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔

ینی شفق اخبار کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی شام میں پی کے کے اور پپلز ڈیفنس یونٹ کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت گردوں نے شام میں ترکی کے دو آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کی اور دونوں طرف سے شدید فائرنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ اور اوسلو ناروے کے امام جمعہ کی ملاقات

ترکی یہ دعوی کرتا ہے کہ پی کے کے کے دہشت گرد عناصر کی شمالی عراق اور شام کے علاقوں اور جنوبی ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں چھاونیاں ہیں اور یہی سے یہ عناصر دہشت گردانہ حملوں کے لئے منصوبہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل مقداد نے زور دے کر کہا کہ مغرب کی طرف سے روس کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے وہ ہمیں ان لوگوں کی یاد دلاتا ہے جن کا شام کو سامنا ہے۔

ڈاکٹر مقداد نے اتوار کو رشیا ٹوڈے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم روسی انتظامیہ کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور ہم روسی حکام کے ساتھ شام کی صورت حال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پیش رفت اور روس کے خلاف مغربی کشیدگی پر بات کریں گے۔‘‘

مغرب کی طرف سے روس کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے وہ ہمیں ان مہمات کی یاد دلا رہی ہے جن کا شام نے گزشتہ ادوار میں سامنا کیا ہے کیونکہ مغرب بدترین قسم کی میڈیا دہشت گردی پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد دنیا میں روس کے کردار کو کم کرنا ہے۔

2:11 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔