پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے، حجۃ الاسلام شیخ ہادی حسین نجفی کی ایرانی صدر کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات
شیعیت نیوز: پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے قم میں ایرانی صدر آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حوزہ ہائے علمیہ اور علماء کوآرڈینیٹ کمیٹی کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم دولابی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شیخ ہادی حسین نجفی نے حجۃ الاسلام والمسلمین دولابی کو اس نئے عہدے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر بلاجوز پابندیاں اور انسانیت کے دشمن اسرائیل کو کھلی چھوٹ؟ یہ عالمی دوہرا معیار کیوں؟علامہ ساجد نقوی
حجۃ الاسلام شیخ ہادی حسین نجفی نے پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے دفتر کی جانب سے جاری مختلف دینی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین دولابی نے آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کو اہم دینی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی توفیقات میں اضافہ اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کو اسلامی ممالک میں ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے پاک ایران تعلقات کے فروغ اور استحکام کے لئے مزید جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔







