بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 27ویں برسی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

19 فروری, 2022 21:13

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور ان کے جاں نثار ساتھی تقی حیدر کی 27ویں برسی کی تقریبات 5 اور 6 مارچ بروز ہفتہ اور اتوار کو شہید کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر منعقد ہوں گی۔

دو روزہ تقریبات کا آغاز سکاوٹس سلامی سے ہوگا۔ امامیہ چیف سکاوٹ کی قیادت میں امامیہ سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔ تقریبات میں ملک بھر سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے موجودہ و سابقہ کارکنان، مرکزی رہنما اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی بھرپور مذمت

تقریبات میں سابق مرکزی صدور علامہ غلام شبیر بخاری، علی رضا بھٹی، سید حسنین گردیزی، سید ثاقب اکبر نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، تہور حیدری، اطہر عمران، ڈاکٹر مسرت عباس، ڈاکٹر عارف حسین الجانی سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

سکاوٹ سلامی کے بعد خصوصی سیمینار ہوگا، جس میں شہید کی حیات اور افکار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر شہید کے ساتھی اظہار خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور تقی حیدر کو دہشتگردوں نے لاہور کے چوک یتیم خانہ کے قریب 7 مارچ 1995ء کی صبح شہید کر دیا تھا۔

 

9:04 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔