سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی بھرپور مذمت

19 فروری, 2022 21:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صحافی اطہرمتین کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔

اپنے ٹیویٹر ہینڈل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں معروف صحافی اطہر متین کا قتل جرائم پیشہ عناصر پر ذمہ دار اداروں کی کمزور گرفت کو ظاہر کرتا ہے۔سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےکراچی کے عوام پہلے ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ محمد کی اجازت کے بغیر شہزادوں کو سعودی عرب سے باہر جانے کی اجازت نہیں

ان کا مزید کہناتھا کہ قانون کی بالادستی اگر ثابت کرنی ہے تو جرائم یپشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دی جائیں۔اطہر متین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 

9:04 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔