4 برس سے جبری لاپتہ شیعہ عزادار عاطف بنگش بازیاب ہوکر گھرپہنچ گئے
شیعیت نیوز: گذشتہ 4 برسوں سے جبری گمشدگی کا شکار شیعہ عزادار عاطف بنگش بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ عاطف بنگش کو 2018 میں راولپنڈی سے قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے ماورائے آئین جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
ایک ہفتہ قبل لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی عمل میں آئی ۔ اہل خانہ نے اپنے پیارے کو باحفاظت درمیان پاکر رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیاکے 100ماہر ڈاکٹرزکی فہرست میں شامل ڈاکٹر علی حیدرشہید اور ان کے کمسن فرزند کا آج نواں یوم شہادت ہے
تفصیلات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے رہائشی عاطف بنگش کو 4 سال کی جبری گمشدگی کے بعد رہائی حاصل ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عاطف بنگش کو تین سال سے زائد عرصہ جبری لاپتہ رکھے جانے کے بعد 6 ماہ قبل سینٹرل جیل سرگودھا منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے لاہور لائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک ہفتہ قبل عاطف بنگش کی ضمانت منظور کرتے ہوئےرہائی کا حکم صادر کیا تھا۔







