ایران

سپاہ پاسداران کی برفانی علاقوں میں فوجی مشقیں مکمل

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف دستوں نے برفانی علاقوں میں خصوصی فوجی مشقیں مکمل کرلی ہیں۔

شمال مغربی ایران کے برف پوش علاقوں میں انجام پانے والی ان مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسپیشل فورس صابرین، مرزا کوچک خان اور امام حسن مجتبی (ع) بریگیڈ کے سپاہیوں نے حصہ لیا۔

ان مشقوں کا مقصد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف دستوں میں، ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آمادگی پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں شریک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خصوصی دستوں نے، جدید ترین وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سخت موسمی حالات میں دفاع کی مشقیں انجام دیں۔

مشقوں کے دوران فوجی جوانوں نے برف پوش علاقوں میں ہتھیاروں اور مختلف دفاعی آلات کے ساتھ، اسکیئنگ کی مشق کی، برفانی غار بنائے، زخمیوں کی منتقلی کا عمل انجام دیا اور یخ بستہ پہاڑیوں اور برفانی علاقوں میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کی مشقیں بھی انجام دیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اسپیشل دستے مختلف موسمیاتی خطوں میں دفاعی آمادگی کی غرض سے کوہستانوں، جنگلوں، صحراؤں اور دلدلدلی علاقوں میں بھی تربیتی مشقیں انجام دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین آپسی اختلافات کو غیروں کی مداخلت کے بغیر حل کریں، امیر عبد اللھیان

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان تہران سے میونخ روانہ ہو گئے جس کا مقصد 58ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس (MSC) میں شرکت کرنا ہے۔

ایران عام طور پر دیگر ریاستوں کے ساتھ دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کرتا رہا ہے۔

میونخ سیکیورٹی کانفرنس عالمی سطح پر سیکیورٹی پالیسیوں پر غور کرتی ہے۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے عموماً فیصلے نہیں کرتے۔ لہٰذا، تقریب تبصرے، مشاورت اور سیاسی ملاقاتوں کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

کانفرنس ہر سال بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سیکورٹی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button