دنیا

کینیڈا میں اسکولی بچوں کی مزید بے نام قبروں کی نشاندھی

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کے دعویدار ملک کینیڈا ہولناک جرائم کے ارتکاب کیا ایک اور خبر سامنے آئی ہے اور مقامی باشندوں نے اسکولی بچوں کی مزید بے نام قبروں کی نشاندھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے اصلی ریڈ انڈین باشندوں کا کہنا ہے کہ صوبہ ساسکاچوان کے دو بورڈنگ اسکولوں کے احاطے میں مزید چون بچوں کی بے نام قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ اب سے چند ہفتے پہلے بھی مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک متروکہ بورڈنگ اسکول کے احاطے سے ترانوے اسکولی بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ، اسرائیل اور بھارت کی اہم کامیابی، پاکستان کے قریبی روائتی دوست ملک کو بھی اپنے فوجی اتحاد میں شامل کرلیا

فرسٹ نیشن نامی کینیڈا کے اصلی باشندوں کے ایک گروپ کی کوششوں کے نتیجے میں سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران مختلف بورڈنگ اسکولوں میں پینتیس اجتماعی قبروں کا پتہ لگایا گیا تھا۔ گزشتہ سال مئی کے بعد سے اب تک کینیڈا کے بورڈنگ اسکولوں کے احاطے سے تیرہ سو اسکولی بچوں کی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

یہ قبریں مقامی باشندوں کے ان بچوں کی ہیں جنہیں ملکہ برطانیہ کی سرکردگی میں چلنے والی کینیڈین حکومت جبری طور پر ان کے ماں باپ سے جدا کرکے، بورڈنگ اسکولوں میں قید کیا کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے تعلقات کی بحالی بہت بڑی غلطی ہے، بحرینی حکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

ایک اندازے کے مطابق اٹھارہ سو ترانوے سے انیس سو چھیانوے تک کینیڈا کے بورڈنگ اسکولوں میں کم سے کم تین ہزار دو سو بچے مختلف وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو گئے تھے اور انہیں بے نام قبروں میں دفن کر دیا گیا تھا۔

بعض تحقیقاتی رپورٹوں میں بورڈنگ اسکولوں میں مارے جانے والے اصلی کینیڈین بچوں کی تعداد چار ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button