یمن

یمنی عوام کی مظلومیت کی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جائے، وزیر خارجہ یمن

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ یمن نے یمنی قوم کی مظلومیت کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائے جانے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ یمن ہشام شرف نے منگل کے روز ملک کے انسانی حقوق مرکز کے اراکین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یمن میں سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں آمادہ کی گئی رپورٹ کی قدردانی کرتے ہوئے پوری دنیا تک یمنی قوم کی مظلومیت کی آواز کو پہونچانے پر زور دیا۔

ہشام شرف نے یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تحقیقات کو، یمنی عوام کی مظلومیت کی آواز دنیا والوں تک پہونچانے کی سمت اٹھنے والا قدم بتایا اور اس طرح کے اقدامات جاری رہنے پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کا سعودی وزارت مواصلات پر حملے کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت 26 مارچ سنہ 2015 سے شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔ جارح اتحاد کے حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن میں صدی کا سب سے بڑا انسانی المیہ پیدا ہو گیا ہے۔ یمن کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

دوسری طرف یمن پر جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 363 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں صنعاء اور ریاض کے وفود کے مابین 18 دسمبر 2018 کو جنگ بندی کا معاہدہ ہوا، لیکن اس کے بعد سے ہی جارح سعودی اتحاد روزانہ کی بنیادوں پر اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر اترا ہوا ہے اور عملی طور پر یہ معاہدہ مکمل طور پر سبوتاژ ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button