اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس سربراہ ہنیہ کا رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام تہنیتی پیغام

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہنیہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی اور فلسطینی قوم اور اس کی امنگوں کے تعلق سے ان کے موقف کی قدردانی کی۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو اسلامی استقامت کے میدان میں بہت بڑا کارنامہ قرار دیا جس سے صیہونی-امریکی دہشت گردی کے مقابلے میں مضبوط قلعہ وجود میں آیا۔

حماس سربراہ ہنیہ نے کہا کہ ہم اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ پر اللہ سے ایران کی مزید کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک حماس پوری فلسطینی قوم کے ساتھ اس مبارک سالگرہ کو قابل فخر و مباہات سمجھتی ہے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، استقامت اور فلسطینی قوم کی حمایت میں ایران کے گرانقدر موقف اورمسلسل حمایت و مدد پر اُس کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس ترجمان فوزی برہوم کی اسرائیلی لیڈروں کے عرب ملکوں کے دوروں کی مذمت

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی رام اللہ میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النبی صالح گاؤں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں نہاد امین البرغوثی نامی 20 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ البرغوثی کفر عین گاؤں کا باشندہ تھا اور منگل کی شام کو وہ شمال مغربی رام اللہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گولی لگنے کے بعد البرغوثی بری طرح زخمی ہو گیا تھا، اسرائیلی فوجیوں نے البطن علاقے میں اس پر فائرنگ کی تھی اور فورا ہی اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button