مقبوضہ فلسطین

حماس ترجمان فوزی برہوم کی اسرائیلی لیڈروں کے عرب ملکوں کے دوروں کی مذمت

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نےاسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ بحرین اور منامہ میں اس کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکمرانوں نے اپنی قوم اور ملک صیہونی ریاست کے سامنے گروی رکھ دیے ہیں۔

رپورٹ کہ منامہ اس صیہونی لیڈر کا استقبال کیا یا جو فلسطینیوں کی اجتماعی نقل مکانی، آباد کاری اور نسل پرستی جیسی اجتماعی سزائیں دے کرفلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

حماس نے اپنے ترجمان فوزی برہوم کے نام ایک بیان میں کہا کہ یہ دورے جو قابض ریاست کے لیڈر ہمارے عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں ادا کرتے ہیں، وہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو قانونی حیثیت دینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے ہمارے خطے اور اس کے عوام کے لیے اچھائی، سلامتی اور استحکام نہیں آئے گا جو ابھی تک اس استعماری صیہونی منصوبے کا شکار ہیں۔

یہ بھی پرھیں : کویت میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز

انہوں نے مزید کہا ہم برادرملک بحرین کے عوام کے موقف پر فخر کا اظہار کرتے ہیں جس نے  قابض ریاست کے ساتھ  تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات مسترد کردیے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قومی اقدام کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی اور ان کے ہمراہ وفد سے قطری دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حماس کی قیادت جس میں پولیٹیکل بیورو کے ارکان بھی شامل تھے نے نیشنل انیشی ایٹو کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے فلسطینی سرزمین اور لوگوں کو نشانہ بنانے والے قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد کوششوں اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بات چیت کی۔ دونوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد تیز کرنے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔

دونوں جماعتوں نے قیدیوں کوسلام پیش کیا اور کہا کہ اسیران اسرائیلی جیل انتظامیہ کے خلاف فلسطینی شہری اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button