مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزیر داخلہ عومر بار لیو کا بیت المقدس میں باب العامود پر دھاوا

شیعیت نیوز: اسرائیلی حکومت میں داخلی سلامتی کے نام نہاد وزیر عومر بار لیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عومر بار لیو نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العمود کے علاقے پر دھاوا بولا اور سخت سیکیورٹی کے درمیان علاقے میں ایک اشتعال انگیز دورہ کیا۔

یہ اشتعال انگیز قدم مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں مسلسل جارحیت اور خلاف ورزیوں کے دائرے میں آیا ہے۔

کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے انتہائی کشیدگی برقرار کیونکہ اسرائیلی پولیس نے محلے کے داخلی راستے بند کر دیئے اور وہاں کے مکینوں کو محدود کرنا شروع کردیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے امدادی عملے نے اکتیس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : نہاد امین برغوثی کی قربانیاں دشمن کے پاؤں تلے آگ لگا دیں گی، حماس

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگیں۔ دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سےتین فلسطینی زخمی ہوئے۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ زخمی ہونےوالوں میں امدادی عملے کے تین کارکن، دو غیرملکی امدادی کارکن اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کے ذریعے سالم خاندان کے گھر میں موجود شہریوں کو طاقت کےذریعے باہر نکالا۔ خیال رہے کہ سالم خاندان کا مکان مسمار کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی کہ وہ آباد کاری اور یہودیت کے تناظر میں فلسطینیوں کی موجودگی کے تحفظ میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ معرکہ القدس کی تلوار ابھی تک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button