مشرق وسطی

دوحا ائیرپورٹ پر اترا موساد کا طیارہ، قطر خاموش

شیعیت نیوز: اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحا ائیرپورٹ پر ایک اسرائیلی طیارے نے لینڈنگ کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کا امارات پر یمنی فورسز کے حملوں کے بعد امارات کے لئےاپنی ایئرلائنز متوقف کرنے کا عندیہ دے دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک ٹی وی چینل نے اپنے ٹوئٹ میں دوحا ائیرپورٹ پر اسرائیل کے ایک طیارے کے اترنے کی خبر دی۔

صیہونی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جو دوحا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اترا۔

اسرائیلی چینل کان نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل کا پرائیویٹ طیارہ N467AM جو اب تک موساد کے لئے کام کرتا تھا، قطرکے دار الحکومت دوحا پہنچا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کان کے نامہ نگار ایتای بلومینتال نے اس طیارے کے راستے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے یہ خبر نشر کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ آٹھ دن پہلے بھی متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی صدر کے طیارے کے راستے میں تبدیلی کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک طیارے کے دوحا میں لینڈنگ کی خبر سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کوتمام پروازیں معطل کرنے کی دھمکیاں

ابھی تک دوحا نے دونوں ہی خبروں کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے امارات پر یمنی فورسز کے حملوں کے بعد اپنی ایئرلائنز کے لیے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان اور اس پر پیدا ہونے والے تنازع کی وجہ سے دبئی کے لیے پروازیں بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے امارات میں سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ابوظہبی کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے لیے بھی اپنی پروازوں کا راستہ تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے بیت المقدس اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button