اہم ترین خبریںیمن

یمن، صوبہ حجہ میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ڈرون طیارہ سرنگوں

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز انصار اللہ نے صوبہ حجہ کی ہوائی حدود میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک پیشرفتہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں جنرل یحیی سریع کا کہنا تھا کہ سعودی ڈرون طیارے کو شمال مغربی صوبہ حجہ کے علاقے حرض میں نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ چینی ساختی CH4 ڈرون طیارہ تھا جسے ملک میں تیار کردہ ایک جدید ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے ذریعے سرنگوں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی رضاکار تنظیم انصار اللہ کو دوبارہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی غرض سے وائٹ ہاوس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے۔

گذشتہ جمعے کو ایک امریکی اخبار کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ’’انصار اللہ یمن‘‘ کا نام دہشت گرد گروہوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کرنے کی غرض سے وائٹ ہاؤس میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہ سلمان و امریکی صدر کی ایران و یمن کے بارے میں ٹیلیفونک گفتگو

دو باخبر ذرائع نے ’’آکسیوس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اراکین کی اکثریت اس بات پر متفق ہیں کہ انصار اللہ کو دوبارہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ اس گروپ کے بعض رہنماؤں پر پابندیوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد ہی سابقہ صدر ٹرمپ کے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کو لغو قرار دیا تھا۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ یمنی عوام کی انسانی حقوق کی بنیادوں پر مدد میں خلل کا باعث تھا۔

گذشتہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات کے بائیڈن انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں اماراتی حکام نے درخواست کی تھی کہ انصار اللہ یمن کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ عرب امارات، سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اس اتحاد کا حصہ ہے کہ جس نے 2015ء سے ایک غریب عرب ملک یمن کو اپنے فضائی، زمینی اور دریائی حملوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button