لبنان

شام کو عرب لیگ کی پارلیمنٹ میں دعوت دی جائے، سپیکر نبیہ بری

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے قطر کی ’’عرب سوشلسٹ بعث پارٹی‘‘ کے سیکرٹری علی حجازی سے لبنان میں ملاقات کی۔

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے اس ملاقات میں عرب لیگ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شام کی شرکت کی اہمیت پر تاکید کی۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’این این اے‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سپیکر نبیہ بری نے اس ملاقات میں لبنان کی مجموعی صورتحال اور خطے کے سیاسی حالات کے بارے میں قطر کی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکرٹری سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کاروں نے کھدائی کرنے والی اسرائیلی مشینری نذرآتش کر دی

لبنانی سپیکر نبیہ بری نے اس ملاقات میں اجتماعی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں پر زور دیا اور عرب لیگ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شام کو دعوت دینے پر مکرر تاکید کی۔

علی حجازی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر نبیہ بری کا موقف بالکل واضح تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نہتی مسکان خان کی للکار بھارت کے جارحانہ نظام حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

علی حجازی کا ملاقات کے اختتام پر زیر بحث آنیوالے موضوعات کے بارے میں کہنا تھا کہ اس ملاقات میں خطے کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قطری حکومت کی طرف سے لبنان میں مقررہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ دمشق کو عرب لیگ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کی حمایت اور کوششیں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں، جب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ کا عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی پر رکن ممالک کے درمیان فی الحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button