سعودی عرب

یمنی فورسز نے 4 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا ہے، جارح سعودی فوجی اتحاد کا دعوی

شیعیت نیوز: عرب میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز انصار اللہ نے یمنی صوبہ حجہ میں قابض سعودی فورسز کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز انصار اللہ نے صوبہ حجہ کے حرض و مثلث عاہم نامی علاقوں پر قابض سعودی اتحادیوں کے ٹھکانوں کو 4 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا۔

سعودی ای مجلے الیوم نے بھی اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں سعودی شاہی حکومت کے الزامات دہراتے ہوئے بے بنیاد دعوی کیا کہ مذکورہ میزائل صنعاء ایئرپورٹ اور الحدیدہ کی بندرگاہ سے فائر کئے گئے ہیں جبکہ صنعاء ایئرپورٹ اور الحدیدہ کی بندرگاہ کے فوجی استعمال نے پورے خطے سمیت عالمی امن و امان کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، تین فلسطینی ماوروائے عدالت شہید

واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد صنعاء ایئرپورٹ کو تو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بناتا ہی رہتا ہے تاہم اس کی بڑی خواہش ہے کہ وہ کسی نہ کسی بہانے سے یمن میں غذائی سامان و ایندھن کی درآمد کے واحد رستے ’’الحدیدہ بندرگاہ‘‘ کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا کر تباہ کر ڈالے۔

یہی وجہ ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے حال ہی میں ایک جھوٹی ویڈیو فوٹیج کی نمائش کے ذریعے انصاراللہ یمن پر اس بندرگاہ کے فوجی استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ عنقریب الحدیدہ بندرگاہ پر بھی بمباری کرے گا جس کے فورا بعد عالمی میڈیا نے انکشاف کیا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے خبرنگاروں کو دکھایا جانے والا ویڈیو کلپ یمنی بندرگاہ سے متعلق نہیں بلکہ سال 2019ء میں عراقی جنگ کے بارے بنائی جانے والی امریکی ڈاکومنٹری فلم کا ایک سین ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button