مقبوضہ فلسطین

ویسٹ بینک میں مجاہدین کا قتل، فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کی دھمکی

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے ویسٹ بینک میں تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے تمام گروہوں سے مقابلے کی اپیل کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے کے نابلس شہر میں تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر تمام فلسطینی گروہوں کا رد عمل سامنے آیا ہے اور تحریک حماس نے اسی طرح کی جوابی کاروائی کی اپیل کی ہے۔

تحریک حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ نابلس میں دشمن کے جرائم اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ سارے فلسطینی گروہ صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے جمع ہونے کی جگہ پر آگ لگا دیں۔

ویسٹ بینک میں تحریک حماس کے عہدیدار جاسم البرغوثی کا کہنا ہے کہ نابلس میں ہونے والے آج کے جرائم نے ثابت کر دیا کہ صرف مزاحمت کے ذریعے ہی فلسطینی قوم کی حفاظت کی جا سکتی ہے اور سیکورٹی ہماہنگی کا نتیجہ صیہونی حکومت کے زیادہ سے زیادہ جرائم کے علاوہ کچھ اور برآمد نہيں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں امریکی فوج کی خصوصی اینٹی UAV مشق

واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے ایک گاڑی پر صیہونی فوجیوں کی شدید فائرنگ کی وجہ سے تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت کی خبر دی ہے۔

فلسطین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ان تینوں مجاہدین کا تعلق، فلسطین کی تحریک فتح کی فوجی شاخ کتائب شہداء الاقصی سے تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے میں جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ کسی بھی وقت اچانک حملے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد جنگی تیاریوں کا جائزہ اور کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کی صلاحیت جانچنا ہے۔

اسرائیلی فوج کے 57 سالہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایویو کوشاوی خود ان مشقوں کی قیادت کر رہے ہیں جنہیں "چیف آف اسٹاف ایویلوایشنز” کا نام دیا گیا ہے۔

علاقے میں اسرائیلی بری و فضائی سپاہ کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت دیکھی اور مسلسل گولہ باری کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button