اہم ترین خبریںپاکستان

قومی نصاب کونسل کی اسلامیات نصاب کمیٹی کیلئے شیعہ علماء وماہرین تعلیم کی نامزدگی کا اعلان

یاد رہے کہ مذکورہ بالا ارکان کے نام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

شیعیت نیوز: قومی نصاب کونسل نے اسلامیات نصاب کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان نامزد کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکشین کے مطابق علامہ شیخ محمد شفا نجفی، ڈاکٹر سید محمد نجفی، ڈاکٹر علی حسین عارف، ڈاکٹر ساجد سبحانی، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ اور سید امتیاز رضوی کو اسلامیات کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر زراعت کاظم میثم سےیو اے ای کی ورٹینگ آرگینک فارمنگ کی سب سے بڑی پروڈیوسر کمپنی جی سی سی رائلز کیپیٹل کے ایم ڈی کی ملاقات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا ارکان کے نام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button