آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد
شیعیت نیو: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس مسلم ٹاون لاہور میں آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ آئی ایس او کے ذیلی ادارے بورڈ آف لٹریسی ڈویلپمنٹ (بولڈ) کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔
ورکشاپ میں پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، نمل، ایجوکیشن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ میموریل ڈینٹل کالج سمیت دیگر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مجاہد ومبارز شیعہ رہنما یعقوب حسینی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شیعہ سنی علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ورکشاپ میں ماہرین نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ جبکہ امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین سجاد رضوی نے بھی اظہار خیال کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر مرکزی نائب صدر حسن عارف، مرکزی مسئول پروفیشنل ادارہ جات محمد تقی اور ڈاکٹر ثقلین نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر دعائے امام زمانہؑ کی گئی۔







