مشرق وسطی

یمن جنگ ہمارے اسلام اور ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی ہے، شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم نے یمن کے خلاف جاری سعودی جنگ و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک گھناؤنی جنگ سے تعبیر کیا۔

بحرین کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم نے یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے دین اور انسانی ضمیر کی نظر سے بہت ہی گھناونی جنگ سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کا منامہ میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے خلاف احتجاج

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ یمن کے عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت امریکی حکومت کی ایماء پر ہے جسے ایک مسلمان ہمسایہ ملک انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے یمن جنگ کو ہر مسلمان کے اسلام و ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان جس پوزیشن میں ہو، وہ اپنے اسلام اور ایمان کو کسی بھی ملک میں مسلمانوں کے امور کو اہمیت دینے اور اسکی حمایت کی سطح سے پرکھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے کچھ عرب اور غیر عرب ملکوں کے ساتھ مل کر امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بعض دیگر یورپی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمنی عوام کو مستقل بنیادوں پر شدید ترین فضائی و زمینی گولہ باری کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اُس نے اس جنگ زدہ ملک کا مکمل زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button