رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے کوو ایران برکت ویکسین کی تیسری خوراک لگوالی

شیعیت نیوز: رہبر معظم اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج 7 فروری کو کو کورونا وائرس کے خلاف ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کی تیسری خوراک لگوالی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایرانی کورونا ویکسین برکت کا تیسرا انجیکشن بھی لگوالی ہے۔
ایران کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر مرندی نے عوام کو ویکسین لگوانے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کوو ایران برکت کا تیسرا ڈوز بھی لگوا لیا ہے لہٰذا عوام کو بھی کورونا ویکسین کا تیسرا ڈوز جلد از جلد لگوانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : نہ امریکہ کی کوئی شرط موصول ہوئی، نہ کوئی سنجیدہ پہل سامنے آئی، وزیر خارجہ ایران
دوسری جانب عشرہ فجر کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں حاضر ہوکر ان کے اعلی اصولوں اور اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری، ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے بعض اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور قبر مطہر پرپھول نچھاور کئے۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی 43 سالگرہ اور عشرہ فجر کے ساتویں دن مسلح افواج کے کمانڈروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف اور پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھی عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہوکر تجدید عہد کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے مزار پر فاتحہ خوانی اور قرآن مجید کی تلاوت کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔