عراق

دیر ہونے سے قبل عراق سے اپنی فوجیں نکال لو، کتائب حزب اللہ عراق کا انقرہ کو انتباہ

شیعیت نیوز: عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ عراق کی جانب سے شہید آیت اللہ سید محمد باقر الحکیم کے 19 ویں یوم شہادت پر جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہید والا مقام کی پوری زندگی جہاد و شہادت اور عراقی قوم سمیت دنیا بھر کے مستضعفین کی مدد کے رستے میں عملی نمونے کے طور پر گزری تھی۔

کتائب حزب اللہ عراق نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی ہے کہ ہمارے شہداء، رہنماء اور دینی مراجع خصوصا نجف اشرف میں موجود اعلی دینی مرجعیت ایسے پرنور چراغ کے مانند ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف حق کے رستے کو روشن کر رکھا ہے بلکہ وہ عراقی قوم کو بھی شریر طاقتوں کے شر سے نجات بخشتے ہیں۔

کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ دینی مرجعیت کی اہانت پوری عراقی قوم کی توہین ہے جبکہ اس کا مداوا صرف عذر خواہی سے ممکن نہیں بلکہ اہانت کا مرتکب ہونے والے افراد کو اپنا فکری ڈھانچہ بدلنا ہو گا۔

کتائب حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں عراقی پارلیمانی انتخابات اور اس میں تشکیل پانے والے عظیم پارلیمانی اتحاد پر اظہار خیال کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ مسئلہ جان بوجھ کر فریب کا شکار ہونے والے افراد کے حوالے نہیں کیا جا سکتا جبکہ وہ جانتے ہیں کہ کوئی پناگاہ یا سرکاری محل انہیں عوامی غضب سے بچا نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی پیشرفت جاری، مآرب کا اہم علاقہ عرق معزز آزاد

عراقی مزاحمتی فورس نے مظلوم یمنی قوم کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور امت مسلمہ کے خلاف روا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر خاموشی اختیار کر لینے والے افراد کسی بھی قسم کی ذمہ داری لینے کے قابل نہیں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جن کی خاموشی کے باعث یمن کی غیور قوم بے یار و مددگار ہو گئی ہے۔

کتائب حزب اللہ عراق نے عراقی قوم کی جانب سے یمنی عوام کی سخاوتمندانہ امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمن عزت، حکمت، شجاعت اور ایثار کی سرزمین ہے جبکہ یمنی عوام وہ ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف ماضی میں پوری امت مسلمہ کا دفاع کیا ہے بلکہ وہ اب بھی تمام مسلمانوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

عراقی مزاحمتی تحریک نے ملکی ہوائی حدود میں ترک لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک تلوار عراقی عوام کی ہڈیوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہماری عوام کی لٹتی جانوں اور پائمال ہوتی قومی خودمختاری کو بہت نظرانداز کیا جا چکا ہے.. تاہم جان لو کہ یہ قوم وہ ہے کہ جس نے نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے بلکہ یہ تمہاری ناک بھی رگڑ سکتی ہے.. لہٰذا دیر ہونے سے پہلے پہلے ہماری سرزمین سے اپنی قابض فوجیں واپس بلا لو!

متعلقہ مضامین

Back to top button